13جماعتی اتحاد نے تمام حدیں پار کر دیں، سراج الحق

Siraj Ul Haq

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ 13 جماعتی اتحاد نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اور استعمار کی غلامی میں تمام حدیں پار کر دیں۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ غریبوں پر مہنگائی کے ڈرون حملے جاری ہیں اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے 215 ارب روپے کے مزید ٹیکسز کو مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 13 جماعتی اتحاد نے آئی ایم ایف اور استعمار کی غلامی میں تمام حدیں پار کر دی ہیں جبکہ حکومتی مراعات کم ہوئیں نہ کابینہ کا سائز اور سارا بوجھ عام آدمی پر ڈالا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: منحرف بلدیاتی نمائندوں کی پارٹی رکنیت ختم

سراج الحق نے کہا کہ سودی معیشت اور کرپشن کے ناسور نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کر دی ہیں اور ملک پر ایک ہی ٹولے کے افراد نسل در نسل حکمرانی کر رہے ہیں۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایماندار اور اہل افراد کو آگے لائیں۔


متعلقہ خبریں