بھارتی کرکٹ بورڈ کا ایشیئن گیمز کیلئے اپنی ٹیم بھیجے کا فیصلہ

BCCI

ورلڈ کپ سے بھارت مالا مال بی سی سی آئی کو ریکارڈ آمدنی


بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشین گیمز کے لیے کرکٹ ٹیم بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے، بھارت ایشین گیمز کے مرد و خواتین کے ایونٹس میں حصہ لے گا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی مین کرکٹ ٹیم ایشین گیمز میں ڈیبیو کرے گی، ایشین گیمز میں کرکٹ کے مقابلے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ہوں گے۔

ایشیا کپ 2023 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا، پاک بھارت ٹاکرا سری لنکا میں ہوگا

ایشین گیمز اور کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخیں متصادم ہیں، ایشین گیمز میں کسی ٹیم میں اسٹار کرکٹرز شامل نہیں ہوں گے۔

ورلڈ کپ میں حصہ لینے والے ایشیائی ممالک کی دو دو ٹیمیں بیک وقت انٹرنیشنل کرکٹ میں ایکشن میں ہوں گی۔

یاد رہے کہ ایشین گیمز 23 ستمبر سے 8 اکتوبر تک چین میں شیڈول ہیں جبکہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک کھیلا جائے گا۔


متعلقہ خبریں