شانگلہ،مارتونگ کےعلاقہ کنکارمیں امیرمقام کےقافلےکے قریب مشکوک افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
دوسری جانب انجینئر امیر مقام کا کہنا ہے کہ جلسے کے بعد اسلام آباد کیلئے روانہ ہو چکا ہوں۔
تربت ،خاتون کا خودکش دھماکہ ، ایک پولیس اہلکار شہید
علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے امیر مقام پر حملے کی شدید مذمت کی ہے،انہوں نےانجینئر امیر مقام سے رابطہ کیا اورخیریت دریافت کی۔
وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے امیر مقام حملے میں محفوظ رہے۔کوئی جانی نقصان نہ ہونے پر بھی اظہار تشکرکیا۔
شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، 2 فوجی جوان شہید
انجینئر امیر مقام کو جذبے، بہادری اور ثابت قدمی پر خراج تحسین پیش کیا۔وزیر اعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
آپ نوازشریف کے شیر ہیں۔
آپ کی عوامی، قومی اور پارٹی کیلئے خدمات کو سراہتے ہیں۔