پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی بڑھاکر60روپے فی لیٹر کرنے کا فیصلہ

پٹرولیم مصنوعات

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی50 روپے سے بڑھاکر60روپے فی لیٹر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پیٹرولیم لیوی کی حد 60 روپے لیٹر سے نہیں بڑھائی جائے گی۔

آئل کمپنیاں پاکستانی پورٹس پر خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات خرید سکیں گی

پیٹرولیم کی عالمی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کیا جائے گا۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں خا م تیل کی قیمتیں 4 فیصد تک گر گئی ہیں ۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز برطانوی برینٹ کے سودے 3.9 فیصد کمی کیساتھ 74.14 ڈالر فی بیرل پر ہوئے ۔

مستقبل میں پٹرولیم قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان

امریکی ویسٹ ٹیکساس کے سودے 4.2  فیصد کمی کیساتھ 69.51 ڈالر فی بیرل پر ہوئے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں روس سے سستے تیل کی پہلی کھیپ پہنچ چکی ہے اگر روس سے تیل کی آمد کا تسلسل جاری رہا تو مستقبل میں پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں