بھارت کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، ایک سویلین شہید


آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت نے گزشتہ رات لائن آف کنٹرول کے ستوال سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک سویلین شہید جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے۔

بھارتی فوج نے نہتے اور معصوم کشمیریوں کے ساتھ معمول کا غیر انسانی رویہ اپنایا،آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے ستوال سیکٹر میں چرواہوں کے ایک گروپ پر فائرنگ کی۔

بھارتی فوج نے جھوٹے بیانیے اور من گھڑت الزامات کیلئے معصوم جانیں لینے کا منصوبہ شروع کر دیا ہے،یہ بھارتی فورسز کا جغرافیائی سیاسی محرکات، جھوٹے بیانیے اور من گھڑت الزامات کا نیا سلسلہ ہے۔

بھارت کو جدید فوجی ٹیکنالوجی فراہم کرنے پر پاکستان کی تشویش

آئی ایس پی آر کے مطابق ہندوستان جھوٹے، من گھڑت بیانیے کی تسکین کیلئے معصوم جانوں کے درپے ہے،پاکستان، بھارت کی بلااشتعال فائرنگ پر شدید سراپا احتجاج ہے،پاکستان لائن آف کنٹرول پر کشمیریوں کی جانوں کے تحفظ کو ملحوظ رکھے گا۔

آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ پاکستان اپنی مرضی کے انتخاب کے مطابق جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے،ہندوستان کو کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق کے احترام کی یاد دہانی کرائی گئی ہے،کشمیریوں کی زمینوں پر کاشتکاری کا ناقابل تنسیخ حق بھی کشمیریوں کا ہے۔


متعلقہ خبریں