پرویز الٰہی واپس آنا چاہتے ہیں اسپین میں بیٹھا شخص نہیں مان رہا، چوہدری شافع حسین

پرویز الہی کا شیخ رشید کی حمایت کا اعلان

مسلم لیگ ( ق) کے  رہنما چوہدری شافع حسین نے کہا ہےکہ پرویز الٰہی ہمارے پاس واپس آنا چاہتے ہیں لیکن اسپین میں بیٹھا شخص نہیں مان رہا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شافع حسین نے کہا کہ چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویزالٰہی کی ملاقات مثبت رہی۔

انہوں نے کہا کہ مونس الٰہی ایک سال پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ سیاست اپنی اپنی، خاندان تو ہمارا ایک ہے لیکن سیاسی طور پر فیصلہ انہوں نے خود کرنا ہے۔

چوہدری شافع حسین کا کہنا تھا کہ پرویز الٰہی کو مسلم لیگ (ق) میں واپس آنے کی باقاعدہ دعوت دے دی ہے اور وہ ہمارے پاس آنا چاہتے ہیں لیکن اسپین میں بیٹھا شخص نہیں مان رہا۔


متعلقہ خبریں