اب کبوتر کریں گے پیغام رسانی کا کام


نئی دہلی: بھارت میں کبوتروں کو مشکل حالات میں پیغام رسانی کے کام کے لیے تربیت دینا شروع کر دی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی پولیس نے دور جدید میں بھی پیغام رسانی کے لیے کبوتروں کو تربیت دینا شروع کر دی ہے جس کا مقصد قدرتی آفات میں رابطے ختم ہونے پر ان سے پیغام رسانی کا کام لینا ہے۔

بھارتی ضلع کٹک کے آئی جی پولیس ستیش کمار کا کہنا ہے کہ ہم نے اس مقصد کے لیے 100 کے قریب بیلجیئم نسل کے کبوتروں کو رکھا ہے، اس نسل کا کبوتر 55 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑ کر 800 کلومیٹر تک کا فاصلہ طے کرسکتا ہے اور یہ کبوتر گزشتہ 40 برس سے آزمائش پر کامیابی سے پورا اترے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسپین: کینری جزائر جانے والی تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی

واضح رہے کہ کبوتروں کے ذریعے پیغام رسانی ایک قدیم اور طویل عرصہ تک رائج رہنے والا طریقہ کار ہے اور برصغیر پاک و ہند میں برطانوی دور حکومت کے دوران بھارتی ریاست اڑیسہ کے ایک پولیس اسٹیشن میں پیغام رساں کبوتر استعمال کیے جاتے تھے۔

خیال رہے کہ گزشتہ صدی کے آخری سال ایک خوفناک طوفان سے ریاست اڑیسہ کے کئی علاقے زیر آب آ گئے تھے اور زمینی رابطے منطقع ہونے اور جدید ٹیکنالوجی کی عدم دستیابی کی وجہ سے کبوتروں نے پیغام رسانی میں اہم کردار ادا کیا تھا جس کے بعد سے ان کی اہمیت کو تسلیم کیا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں