اسپین: کینری جزائر جانے والی تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی

Boat

سپین کے کینری جزائر کی طرف جانے والی تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی ۔

سپین کے حکام کا کہنا ہے کہ کشتی پر 59 افراد سوار تھے، 24 مسافروں کو بچا لیا گیا ہے۔ایک بچے کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ باقی لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ابھی تک کوئی کامیابی نہیں مل سکی۔

یونان کشتی حادثہ، 92 متاثرہ خاندانوں کا ایف آئی اے سے رابطہ

دوسری جانب یورپ جانے والے 52پاکستانی ایران میں گرفتار کر لئے گئے، ایرانی فورسز نے مختلف شہروں سے گرفتار پاکستانیوں کو لیویز کے حوالے کردیا ہے۔

ڈی پورٹ ہونے والے نوجوان بہترروزگار کی تلاش میں یورپ اور یونان جانا چاہتے تھے۔

کشتی حادثہ، اسمگلروں نے فی کس 24 لاکھ وصول کیے، 500 تاحال لاپتہ

ایران میں گرفتارکئے گئے پاکستانیوں میں 43 کاتعلق پنجاب سے، 8 کاخیبرپختونخواجبکہ ایک ایک کا تعلق سندھ، بلوچستان اور کشمیر سے ہے۔

 


متعلقہ خبریں