اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں ایک روپیہ کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 291 روپے پر فروخت ہو رہاہے ۔
دوسری جانب سونے کی عالمی قیمتوں کے ساتھ ساتھ مقامی سطح پر بھی قیمتیں گر گئی ہیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 17 ڈالر کی کمی سے 1934 ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے بعد مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتیں کم ہوگئی ہیں۔
کوریا میں سونا فراہم کرنے والی اے ٹی ایم انتہائی مقبول
مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ سونےکی قیمت 1800روپے کی کمی سے 218700روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1543 روپے گھٹ کر 187500روپے ہوگئی۔