برطانیہ میں حسب روایت اس سال بھی دو عیدیں منائی جائیں گی


برطانیہ میں گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی 2عیدیں منائی جائیں گی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سینٹرل لندن مسجد نے سعودی عرب کے ساتھ 28 جون کو عید منانے کا اعلان کیا ہے جبکہ مرکزی جماعت اہلِ سنت یو کے اینڈ اوورسیز ٹرسٹ کا کہنا ہے کہ عید الاضحی 29 جون کو منائی جائے گی۔

دوسری جانب امریکا اور کینیڈا میں کیلنڈر پرعمل کرنے والی کمیونٹی 28 جون کو عید منائے گی، پاکستان میں بھی ذی الحج کا چاند نظر آ گیا ہے پاکستان میں عیدالاضحی 29 جون کو منائی جائے گی۔

پاکستان میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا

واضح رہے کہ سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند اتوار کو نظر آیا، حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ 27 جون کو ادا کیا جائے گا، عیدالاضحی 28 جون بروز بدھ کو منائی جائے گی۔

سعودی سپریم کورٹ کے مطابق پیر 19 جون 2023 کو یکم ذی الحجہ اور 27 جون منگل کو وقوف عرفہ ہوگا جبکہ عید الاضحی بدھ 28 جون کو منائی جائے گی۔تاہم برونائی، ملائیشیا، انڈونیشیا میں ذی الحجہ کا چاند نظرنہیں آیا۔


متعلقہ خبریں