رواں سال حج کا خطبہ شیخ ڈاکٹر یوسف بن محمد دیں گے


سال 1444 کے خطبہ حج کے لیے کبار علماء کونسل کے رکن شیخ ڈاکٹر یوسف بن محمد بن سعید کو مقرر کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

العربیہ اردو کے مطابق’’ھیئہ کبار العلماء‘‘ شیخ ڈاکٹر یوسف یوم عرفہ پر خطبہ حج دیں گے، جس کا ترجمہ اردو سمیت دنیا کی متعدد زبانوں میں براہ راست نشر کیا جاتا ہے۔

پاکستان سے پیدل مکہ مکرمہ پہنچنے والے عثمان ارشد کو حج کا ویزہ مل گیا

اس کے ساتھ شیخ ڈاکٹر ماھر بن حمد المعیقلی کو المسجد الحرام کے مبلغ اور احتیاطی امام کے طور پر مقرر کرنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ منگل 27 جون کو ادا کیا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر یوسف بن محمد بن سعید ’’امام محمد بن سعود اسلامی یونیورسٹی‘‘ میں عقیدہ ومعاصر ادیان کے پروفیسر کے عہدے پر فائز ہیں۔ وہ سائنسی کمیٹی برائے قومی تعلیم عامہ سے متعلق سمپوزیم کے چیئرمین اور “ویژن اور خواہشات” کے رکن بھی رہے ہیں۔

4 بہنوں کا حج قرعہ اندازی میں ایک ساتھ نام نکل آیا

وہ پانچ سال یونیورسٹی کی مقالہ امتحانی کمیٹی کے رکن رہے۔ دو سال کے لیے یونیورسٹی کی ڈین شپ آف سائنٹفک ریسرچ کی کونسل کے رکن رہے۔

پوسٹ گریجویٹ سٹڈیز کی ڈین شپ کی کونسل کے رکن رہے۔ وہ 1415ھ سے امام محمد بن سعود اسلامی یونیورسٹی میں لیکچرر ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں