پرویز خٹک اپنی سیاسی جماعت متعارف کروا رہے ہیں، وکیل شیر افضل مروت


وکیل شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما پرویز خٹک ایک دو روز میں اپنی سیاسی جماعت متعارف کروا رہے ہیں۔

وکیل شیر افضل مروت کی جانب سے اپنے ایک حالیہ بیان میں پرویز خٹک کے سیاسی مستقبل کے حوالے سے بڑا دعویٰ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک نئی پارٹی بنانے جارہے ہیں جس میں زیادہ تر ارکان، پی ٹی آئی کے سابق عہدیدار، ایم این اے اور ایم پی اے ہیں۔

جہانگیر ترین سے ملاقات ہوئی نہ کوئی آفر قبول کی، پرویز خٹک کی تردید

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ پارٹی کو اقتدار کی راہداریوں کی مکمل آشیرباد اور حمایت حاصل ہے۔ مالاکنڈ میں پی ٹی آئی کے بیشتر رہنما سمجھوتہ کر چکے ہیں جبکہ سینئر نام بڑا سرپرائز دینے والا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نئی پارٹی مالاکنڈ ڈویژن سمیت 6 اضلاع، لکی مروت اور کوہاٹ سے حمایت کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی والوں کو بھی پرویز خٹک سے تعاون کرنے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔

میں پاکستان تحریک انصاف میں ہی ہوں، پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر

خیال رہے کہ وکیل شیر افضل مروت توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے وکیل بھی رہ چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں