سعودی عر ب میں سورج آگ برسانے لگا

Weather

سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کے مطابق آج ملک میں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔

سعودی عرب میں اتوار کو ذو الحجہ کا چاند دیکھنے کی اپیل

موسمیاتی مرکز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ آج مکہ مکرمہ اور منیٰ 47 ڈگری، عرفات اور مزدلفہ 46 ڈگری، الصمان 45 ڈگری، حفر الباطن اور الدہنا 44، اور ودای الدواسی، شرورۃ، العلا اور الاحساء میں 43 درجے ریکارڈ کیا گیا۔

پاکستان سے پیدل مکہ مکرمہ پہنچنے والے عثمان ارشد کو حج کا ویزہ مل گیا

آج بروز اتوار مدینہ، دمام، التنہات اور الخرج میں درجہ حرارت 42 ڈگری، ریاض، بریدہ اور رفحاء میں 41 ڈگری اور تبوک میں 40 ڈگری ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں لاکھوں عازمین حج پہنچ چکے ہیں ،سخت گرمی میں سعودی حکومت کی جانب سے عازمین حج کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں