امریکہ، خود کو کم عمر لڑکی ظاہر کرنے والی خاتون گرفتار


نیویارک: امریکہ میں خود کو کم عمر لڑکی ظاہر کرنے پر خاتون اور ان کی والدہ کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 28 سلہ خاتون نے انگریزی سیکھنے کے لیے خود کو 17 سالہ لڑکی ظاہر کیا اور لوزیانا کے ایک ہائی اسکول میں داخلہ لے لیا۔

خاتون اور اس کی والدہ کی جانب سے ہائی اسکول میں جمع کرائی گئی دستاویزات بھی جعلی نکلیں۔ سیرانو الوارڈو نامی خاتون نے اپنی بیٹی مارتھا کو اسکول میں داخلے کے لیے جعلی پاسپورٹ اور پیدائشی سرٹیفکیٹ استعمال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: یورپ کا سفر مزید آسان، ویزہ آن لائن حاصل کریں

انتظامیہ کے مطابق خاتون نے اپنے بیان میں کہا کہ اس نے انگریزی سیکھنے کے لیے اسکول میں داخلہ لیا جس کے لیے اسے جعلی دستاویزات جمع کرانا پڑیں۔ وہ انگریزی زبان میں مہارت حاصل کرنا چاہتی تھی۔

حکام کے مطابق خاتون کا اسکول میں داخلے کے لیے دستاویزات میں جعل سازی کرنا اس کا غلط فیصلہ تھا۔


متعلقہ خبریں