آٹا، چینی، دال ماش، چاول، ٹماٹر اور آلو سمیت 19 اشیائے ضروریہ مہنگی ہو گئیں

آٹا، چینی، دال ماش، چاول، ٹماٹر اور آلو سمیت 19 اشیائے ضروریہ مہنگی ہو گئیں

اسلام آباد: آٹا، چینی، آلو، ٹماٹر، دال ماش، چاول اور گڑ سمیت 19 اشیائے ضروریہ مہنگی ہو گئی ہیں جب کہ ملک میں مہنگائی کی شرح 0.20 فیصد بڑھ گئی ہے۔

ملک سے ڈالر کی اسمگلنگ تاحال جاری ہے، کمی آئی ہے لیکن رکی نہیں، اسحاق ڈار

وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ ہفتہ وار جائزہ رپورٹ کے تحت اس وقت ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 34.96 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ کے تحت ملک میں 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، 12 کی قیمتوں میں کمی آئی ہے جب کہ 20 کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔

ہفتہ وار جائزہ رپورٹ کے تحت چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کا اضافہ ہوا ہے، آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 35 روپے بڑھ گئی ہے۔

پاکستان کو چین سے ایک ارب ڈالرز کمرشل قرضہ مل گیا

رپورٹ کے مطابق ملک میں مٹن، گڑ، چاول، ٹماٹر اور آلو بھی مہنگا ہو گیا ہے جب کہ دال ماش کی قیمت پانچ روپے فی کلو بڑھ گئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ جائزہ رپورٹ کے تحت پیاز فی کلو 5 روپے، کیلے فی درجن 11 روپے اور انڈے فی درجن 13 روپے سستے ہوئے ہیں۔

پاکستان کو آذربائیجان رعایتی نرخ پر ایل این جی فراہم کریگا، معاہدہ طے پا گیا

جائزہ رپورٹ کے تحت دال مونگ 6 روپے، دال چنا 4 روپے اور دال مسور ایک روپے فی کلو سستی ہوئی ہے، ایل پی جی اور گھی کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں