9 ماہ میں وزراء کے غیر ملکی دوروں پر ساڑھے 8 کروڑ سے زائد خرچ ہوگئے


وفاقی حکومت کے پہلے 9 ماہ کے دوران شہباز کابینہ کے 22 وزراء نے 93 غیر ملکی دورے کیے جن میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 18 دوروں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے۔

تفصیلات کے مطابق وزراء کے بیرون ملک دوروں پر پہلے 9 ماہ میں ساڑھے 8 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔ اس عرصے میں سب سے زیادہ بیرون ملک دورے بلاول بھٹو نے کیے جن میں 3 امریکا، 3 یو اے ای سمیت دیگر ممالک کے دورے شامل ہیں۔

سابق وزرائے اعظم اور صدور کی گرفتاری، پاکستان کا دنیا بھر میں دوسرا نمبر

شہباز کابینہ میں سب سے زیادہ غیر ملکی دورے کرنے والے وزراء میں دوسرے نمبر پر وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر رہیں۔ حنا ربانی کھر نے کُل 11 غیر ملکی دورے کیے جن میں یو اے ای، امریکا، چین، سعودی عرب، فرانس اور قطر شامل ہیں۔ ان دوروں پر 1 کروڑ 26 لاکھ خرچ ہوئے۔

اسی طرح وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے 9 ماہ کے اندر 7 غیر ملکی دورے کیے جن پر 82 لاکھ 87 ہزار کا خرچا ہوا۔ وفاقی وزیر کامرس نوید قمر کے 7 غیر ملکی دوروں پر 98 لاکھ 24 ہزار خرچ کیے گئے۔

شہباز کابینہ کے دیگر وزراء کی بات کی جائے تو وزیر مملکت عائشہ غوث پاشا نے اس عرصے میں 4 غیر ملکی دورے کیے، ان دوروں پر 70 لاکھ 36 ہزار کا خرچا آیا۔ وفاقی وزیر صحت قادر پٹیل کے امریکا اور سوئٹزرلینڈ کے دوروں پر 77 لاکھ 56 ہزار کے اخراجات آئے۔


متعلقہ خبریں