بیپر جوائے، 4 ائیرپورٹس سے متعلق سول ایوی ایشن نے نوٹم جاری کر دیا


سول ایوی ایشن اتھارٹی نے طوفان بیپر جوئے کے تناظر میں محفوظ ہوائی سفر کے حوالے سے نوٹم جاری کر دیا ہے۔

نوٹم تیز ہواؤں کے امکان کے باعث جاری کیا گیا ہے جورات 12 بجے تک نافذ العمل رہے گا۔

سمندری طوفان بیپر جوائے کیٹی بندر کے قریب پہنچ گیا

سول ایوی ایشن کے مطابق نوٹم کراچی، سکھر، موہنجوداڑو اور نواب شاہ ائرپورٹس کے لیے جاری کیا گیا ہے۔

ترجمان ایوی ایشن کے مطابق ائیرپورٹس پر ہوا کی رفتار 30 ناٹس ہونے کی صورت میں لینڈنگ یا ٹیک آف کی اجازت نہیں ہوگی۔


متعلقہ خبریں