یونان، کشتی ڈوبنے سے پاکستانیوں سمیت 100 افراد ہلاک


ایتھنز: یونان کے سمندر میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 100 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یونان کے قریب سمندر میں تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی جس میں 500 سے زائد افراد سوار تھے۔ کشتی غیر قانونی تارکین وطن کو سمندر کے ذریعے لیبیا سے اٹلی لے کر جا رہی تھی۔

ڈوبنے والی کشتی میں زیادہ تر پاکستانی سوار تھے جبکہ کشتی میں مصر، شام اور افغانستان کے شہری بھی موجود تھے۔ ڈوبنے والے 100 سے زائد افراد کو ریسکیو اہلکاروں نے بچا لیا جبکہ سینکڑوں افراد اب بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

حکام کے مطابق خراب موسم کی وجہ سے یونان کے علاقہ کلمتا کے قریب حادثہ پیش آیا اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ متاثرہ علاقے میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: عرب امارات کی مہنگی ترین رہائشگاہ فروخت کیلئے پیش

ریسکیو آپریشن میں فوجی طیارے، ہیلی کاپٹر اور 6 کشتیوں سے مدد لی جا رہی ہے۔

ترجمان کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ حادثہ بحیرہ آیونی میں پیش آیا تھا اور ڈوبنے والے کسی بھی شخص نے لائف جیکٹ نہیں پہنی ہوئی تھی۔ حادثے کی شکار کشتی کے تارکین وطن کی شناخت کا عمل جاری ہے۔


متعلقہ خبریں