ملک میں تیل وگیس کی پیداوار میں نمایاں اضافہ

oil gas lpg

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں گزشتہ ہفتہ کے دوران ہفتہ واربنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

پی پی آئی ایس اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق 8 جون کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار69865 بیرل ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 3 فیصدزیادہ ہے۔

گزشتہ سے پیوستہ ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار67637 بیرل ریکارڈکی گئی تھی۔

روس سے آنے والے ایل پی جی کنٹینرز پاک افغان بارڈر پر پھنس گئے

اسی طرح 8 جون کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار3284 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 2 فیصدزیادہ ہے۔

گزشتہ سے پیوستہ ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار3225 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی تھی۔

اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران اوجی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار32586بیرل، پی پی ایل 11546 بیرل، ماڑی گیس 1136 بیرل اورپی اوایل کی اوسط یومیہ پیداوار4898بیرل ریکارڈکی گئی۔

آنے والے دنوں میں پٹرول اور گیس مزید سستی ہوگی،مصدق ملک

اسی طرح اوجی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار740ایم ایم سی ایف ڈی ، پی پی ایل 719ایم ایم سی ایف ڈی، ماڑی گیس 1136 ایم ایم سی ایف ڈی اورپی اوایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار65 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں