سمندری طوفان، کراچی میں تمام امتحانات منسوخ


ممکنہ طوفان بیپرجوائے کے پیش نظر کمشنر کراچی نے کراچی میں تمام امتحانات،تعلیمی سیمینارز،سمرکیمپس اور دیگر ایونٹ منسوخ کردئیے ۔

کمشنر کراچی کے مطابق 14جون سے طوفان ٹلنے تک تمام سرگرمیاں منسوخ رہیں گی،فیصلہ انسانی جانوں کے ضیاع کو بچانے کیلئےکیا گیا ہے ۔

بائپر جوائے نے بھارت میں تباہی مچا دی، 7 افراد ہلاک

دوسری جانب سندھ رینجرزکی جانب سےساحلی پٹی کےرہائشیوں کی محفوظ مقامات پرمنتقلی جاری ہے ۔

ترجمان کے مطابق ساحلی پٹی کے رہائشیوں کو پرائیویٹ بسوں اور سرکاری گاڑیوں کے ذریعےمنتقل کیاجارہاہے۔

طوفان بائپر جوائے شدت اختیار کر گیا، ٹھٹھہ اور بدین کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

ڈی جی رینجرزکی ہدایت پررینجرزسول انتظامیہ کےساتھ ملکر معاونت فراہم کررہی ہے ، عوام نقل مکانی کےسلسلےمیں رینجرزاورسول انتظامیہ کےساتھ تعاون کریں۔


متعلقہ خبریں