طوفان کی صورت میں گھر کی بجلی اور گیس بند کر دیں،پی ڈی ایم اے سندھ


پی ڈی ایم اے سندھ نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ طوفان کی صورت میں گھر کی بجلی اور گیس بند کر دیں۔

پی ڈی ایم اے سندھ کے مطابق ٹھٹھہ، سجاول، بدین، تھر پارکر، میر پور خاص اور عمر کوٹ میں طوفان کے باعث تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔

سمندری طوفان، این ڈی ایم اے نے تمام اداروں کو الرٹ کر دیا

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سندھ کا کہنا ہے کہ تیز ہوائیں کمزور اور کچے مکانات کو نقصان پہنچا سکتی ہیں، ان اضلاع میں موسلا دھار بارش کا امکان بھی ہے۔

پی ڈی ایم اے سندھ کا مزید کہنا ہے کہ ماہی گیر 17 جون تک کھلے سمندر میں جانے سے گریز کریں۔نشیبی علاقوں خصوصاً ساحلی پٹی سے انخلاء کی تیاری کریں۔

سمندری طوفان اور بارش : پی ڈی ایم اے پنجاب نے بھی الرٹ جاری کر دیا

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سندھ نے کہا ہے کہ عوام اپنی ضرورت کے الیکٹرونکس آلات کو چارج کر لیں، اپنی ضروری دستاویزات کو واٹر پروف تھیلوں میں محفوظ کر لیں۔

پی ڈی ایم اے سندھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومتی حکام کی طرف سے ہدایت کی جائے تو محفوظ پناہ گاہ میں چلے جائیں۔


متعلقہ خبریں