ایک سال میں مرغی کی قیمت دگنی ہوگئی

گوشت

پشاور میں مرغی خریدنا عوام کی دسترس سے باہر ہوگیا، ایک سال کے دوران مرغی کی قیمت دگنا بڑھ گئی، زندہ مرغی 435روپے فی کلو فروخت ہونے لگی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے عوام مہنگائی سے پریشان ہیں، پشاور میں مرغی کی قیمت ایک سال کے دوران تقریبا ڈبل ہوگئی ہے ۔

مہنگائی اتنی ہے کہ غریب آدمی کا 50 ہزار میں بھی گزارا نہیں ہو رہا،شہبازشریف

گزشتہ سال 250میں فروخت ہونیوالی زندہ مرغی 435روپے میں فروخت ہونے لگی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق شہر میں مرغی کا گوشت 650روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے۔پشاور کی مارکیٹوں میں نرخ بڑھنے پر کاروبار متاثر ہوگیا۔

خریداری میں 35فیصد تک کمی آئی ہے ۔شہریوں نے کہا ہے کہ حکومت نے فوری نوٹس نہ لیا تو مرغی کی قیمتوں میں مزید اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں