آٹا سستا، روٹی پھر بھی مہنگی، نانبائی ایسوسی ایشن کا قیمتیں کم کرنے سے انکار

Naan Roti

یکم دسمبر سے نان اور روٹی کی قیمت میں بڑے اضافے کا اعلان کردیا گیا


اسلام آباد میں روٹی20اور نان25روپے میں فروخت ہوگا،نان بائی ایسوسی ایشن نے قیمتیں کم کرنے سے انکار کر دیا۔

صدر نان بائی ایسوسی ایشن سجادعلی عباسی کا کہنا ہے کہ روٹی کی قیمت میں کسی قسم کاردوبدل نہیں کریں گے،خیال رہے حالیہ دنوں میں آٹے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے اسلام آباد میں 120 گرام روٹی کی نئی قیمت 18 روپے مقرر کی تھی،پانچ جون سے فوری اطلاق کا حکم دیا گیا تھا لیکن نان بائی ایسوسی ایشن نے قیمتوں میں کمی سے انکار کر دیا۔

روٹی کی نئی قیمت مقرر کر دی گئی

دوسری جانب راولپنڈی میں ضلعی انتظامیہ کے حکم کے باوجود روٹی کی قیمت کم نہ ہوسکی،ڈپٹی کمشنر نے 4 دن پہلے 100 گرام روٹی کی قیمت 15 روپے اور 120 گرام نان کی قیمت 20 روپے مقرر کی تھی۔

نان بائی ایسوسی ایشن نے انکار کرتے ہوئے روٹی 20 اور نان 25 روپے کا ہی فروخت کیا جائے گا۔

نان بائی ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ اگر ضلعی انتظامیہ نے روٹی، نان سستے کرنے پر مجبور کیا تو شٹر ڈاؤن ہڑتال کریں گے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں