ملک میں فضائی ٹیکسی کا آغاز کب ہو گا، اعلان ہو گیا


کراچی: پاکستان کی پہلی فضائی ٹیکسی سروس کا آغاز 18 جون سے ہو رہا ہے۔

کراچی میں فضائی ٹیکسی سروس کی افتتاح تقریب کے بعد کمپنی کے سی او او نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسکائی ونگز کے 2 طیارے کراچی پہنچ چکے ہیں۔

فضائی ٹیکسی کی آن لائن ایپلی کیشن جلد دستیاب ہو گی اور شہری گھر بیٹھ کر بکنگ کرا سکیں گے۔ ایئر ٹیکسی سروس کی وجہ سے ملک بھر کے دورافتادہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر آمدورفت ممکن ہوسکے گی۔

یہ بھی پڑھیں: فردوس عاشق اعوان پی ٹی آئی کیخلاف پھٹ پڑیں

فضائی ٹیکسی کی ٹیک آف اور لینڈنگ کے لیے ملک بھر میں 29 ایئر اسٹرپس موجود ہیں جس میں سے 8 کے قریب مکمل طور پر آپریشنل ہیں۔


متعلقہ خبریں