امریکہ کا ایران پر ایک اور الزام


واشنگٹن: امریکہ نے ایران پر ایک اور الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایران ماسکو کے قریب ڈرون فیکٹری لگانے میں روس کی مدد کر رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاؤس نے کہا کہ ایران کا ڈرون بنانے میں روس کی مدد کرنے کی وجہ کریملن کو یوکرین پر اپنے جاری حملے کے لیے ہتھیاروں کی مسلسل سپلائی میں رکاوٹ کا سامنا ہے۔

قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ امریکی انٹیلیجنس حکام کہتے ہیں روس کے الابوگا اسپیشل اکنامک زون میں ایک پلانٹ اگلے سال کے شروع میں کام کر سکتا ہے۔

وائٹ ہاؤس نے ماسکو سے کئی سو میل مشرق میں اس صنعتی مقام کی اپریل میں لی گئی سیٹلائٹ تصویر بھی جاری کی جہاں اس کا خیال ہے کہ پلانٹ شاید تعمیر کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سابق امریکی صدر پر فرد جرم عائد

دوسری جانب ایران کا مؤقف ہے کہ اس نے یوکرین جنگ شروع ہونے سے قبل روس کو ڈرون فراہم کیے تھے لیکن اس کے بعد سے نہیں کیے۔

وائٹ ہاؤس نے یہ بھی کہا کہ ایران کے پاس ایسے ہتھیار ہیں جو روس سے سپلائی ہو رہے ہیں۔ ایران روس سے حملہ آور ہیلی کاپٹر، ریڈار اور وائے اے کے 130 جنگی تربیتی طیارے اور دیگر فوجی سامان خریدنے کی کوشش کر رہا ہے۔


متعلقہ خبریں