طوفان بائپر جوائے، پاکستان سے ایک ہزار کلومیٹر دور، الرٹ جاری

طوفان بائپر جوائے شدت اختیار کر گیا، ٹھٹھہ اور بدین کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

کراچی: طوفان بائپر جوائے پاکستان سے ایک ہزار سے زائد کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے اس حوالے سے الرٹ جاری کردیا ہے۔

موسم میں بڑی تبدیلی، بارش برسانے والے مزید 3 سسٹم آ رہے ہیں

شہر قائد کی انتظامیہ نے صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے سمندر میں نہانے اور مچھلی کے شکار پرپابندی عائد کردی ہے جس کا اطلاق بروز ہفتہ سے پورے کراچی ڈویژن میں ہو گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت طوفان بائپر جوائے کا کراچی سے فاصلہ تقریباً ایک ہزار کلومیٹر سے زائد کا ہے، پی ایم ڈی کا سائیکلون وارننگ سینٹر کراچی سسٹم کی نگرانی کر رہا ہے، مچھیروں کو کھلے سمندر میں جانے سے منع کیا گیا ہے۔

طوفان بائپر جوائے کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موسلا دھار بارش کا امکان ہے اور تیز ہوائیں چلنے سے بھی نقصانات ہو سکتے ہیں۔

بحیرہ عرب میں سمندری طوفان ’بائے پر جوائے‘ کا امکان

چیئرمین این ڈی ایم اے کی زیرصدارت اسی حوالے سے خصوصی این ای او سی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں سمندری طوفان کے پاکستانی ساحلی علاقوں کی جانب رخ کرنے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق اس وقت مختلف بین الاقوامی موسمیاتی سیٹلائٹس کے ذریعے صورتحال کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے جب کہ چیئرمین این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور ضروری اقدامات اٹھانے کی بھی ہدایات جاری کردی ہیں۔

این ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق فی الوقت پاکستان کے ساحلی علاقے کسی قسم کے خطرے کی زد میں نہیں ہیں البتہ سندھ و بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں رہائش پذیر ماہی گیروں سے کہا گیا ہے کہ وہ سمندر میں جانے سے گریز کریں۔

جنوبی پنجاب،اسلام آباد،بالائی خیبر پختونحوا،شمال مشرقی بلوچستان میں بارش کا امکان

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق عوام ساحل کے قریب اور کھلے سمندر میں کشتی رانی سے گریز کریں، حالات سے آگاہ رہیں اور ایمرجنسی کی صورت میں متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کریں۔


متعلقہ خبریں