عمان اور سعودی عرب نے مشترکہ وزٹ ویزا کے اجرا پر اتفاق کرلیا


عمان اور سعودی عرب نے مشترکہ وزٹ ویزا کے اجرا پر اتفاق کرلیا،عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب اور عمان کے درمیان متفقہ سیاحتی ویزا اعلی سطح کی میٹنگ میں متعارف کروایا گیا۔

سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے عمانی ہم منصب سلیم المہروقی سے ملاقات کے دوران مشترکہ سیاحتی کیلنڈر اور دونوں ممالک کے درمیان موسمی دوروں کی سہولت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اس کے علاوہ دونوں وزرا نے سیاحت سے متعلق منصوبوں میں تجارت اور سرمایہ کاری کے تعاون کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ صنعت میں حصہ لینے والے کاروباری افراد کی مدد کرنے پر بھی غورکیا۔

سیاحوں کیلئے خوشخبری، ایک ہی ویزا پر جی سی سی کے تمام رکن ممالک کی سیر

دونوں وزرا نے کیمپنگ اور ایڈونچر ٹورازم پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے مشترکہ سیاحتی پروگراموں کو نافذ کرنے کے معاہدے پر بھی دستخط کیے۔

سعودی عرب اور عمان منصوبوں کا مقصد غیرملکی سیاحوں، دونوں ممالک کے شہریوں اور جی سی سی ممالک کے رہائشیوں کو متحد ٹورسٹ ویزا، موسمی پروازوں اور مشترکہ سیاحتی کیلنڈر کے ذریعے اپنی طرف متوجہ کرنا ہے، یہ مشترکہ اقدام خاص طور پر سیاحت میں سرمایہ کاری کے تعاون کو فروغ دینے کیلئے ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس سال کی پہلی سہ ماہی میں عمان سے تقریبا 1لاکھ 64 ہزار سیاحوں نے سعودی عرب کا دورہ کیا، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 136 فیصد زیادہ ہے، جس میں 310 ملین ریال خرچ ہوئے،جو کہ 71 فیصد کا اضافہ ہے۔


متعلقہ خبریں