بینکوں سے رقوم نکلوانے پر وِد ہولڈنگ ٹیکس لگانے کی سفارش


وفاقی بجٹ میں بینکوں سے رقوم نکلوانے پر وِد ہولڈنگ ٹیکس لگانے کی سفارش کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نان فائلرز پر بینکوں سے یومیہ 50 ہزار روپے کیش نکلوانے پر ٹیکس ختم کردیا گیا تھا تاہم اب بجٹ میں نان فائلرز پر بینک سے کیش نکلوانے پر عائد ٹیکس دوبارہ لگانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

ذرائع ایف بی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ بجٹ میں انکم ٹیکس ایکٹ کی شق 231، 231 اے اور 236 پی کو بحال کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں