سعودی عرب کا جولائی میں تیل پیداوار کم کرنے کا اعلان

OIL

اوپیک پلس ممالک کے درمیان پیداواری پالیسی سے متعلق معاہدہ طے پا گیا، تیل کی قیمتوں میں اضافے کے لیے سعودی عرب نے جولائی میں تیل پیداوار میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

سعودی عرب کے وزیر توانائی کا ویانا میں اوپیک اجلاس کے بعد کہنا تھا کہ تیل کی پیداوار میں یومیہ 10 لاکھ بیرل کمی جولائی کے لئے کی جارہی ہے لیکن اس میں توسیع بھی کی جاسکتی ہے، 2024 سے تیل کی مجموعی پیداوار میں یومیہ 14 لاکھ بیرل تک کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سعودی عرب اوپیک کے ساتھ معاہدے کے تحت جولائی میں تیل پیداوار مزید کم کرے گا،سعودی عرب نے اوپیک معاہدے میں 2024 تک توسیع کااعلان بھی کردیا ہے، دوسری جانب روسی نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تیل پیداوار میں کٹوتی 2024 کے آخر تک جاری رہے گی۔


متعلقہ خبریں