بجٹ سے قبل پیٹرول مزید سستا ہونے کا امکان ہے ، خواجہ آصف

پاک ایران گیس پائپ لائن

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امید ہے بجٹ سے قبل پیٹرول مزید سستا ہو گا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات ہو جائیں تو بہت اچھا ہو جائے گا۔ تاہم آئی ایم ایف سیاسی ایجنڈے کو فروغ دے تو وہ زیادتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے ہمیں لمبی چوڑی رقم نہیں ملنی تاہم ہم ان کے پروگرام میں رہنا چاہتے ہیں۔اس وقت دانشمندی کا یہی تقاضا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف ہماری خودمختاری پر حملہ کرے اور کہےکہ آپ پہلے چین سعودیہ یا یو اے ای سے پیسے لیں، اور اس اب وہ ہماری سیاست میں مداخلت کرے تو ان حالات میں ان سے مزید بات کرنا ممکن ہے۔


متعلقہ خبریں