شاہد خاقان عباسی نے ن لیگ چھوڑنے سے متعلق خبروں پر اپنا ردعمل دے دیا


سابق وزیراعظم و مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے ن لیگ چھوڑنے سے متعلق خبروں پر اپنا ردعمل دے دیا۔

ہم نیوز کے پروگرام پاوور پولیٹکس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ میں کسی پارٹی میں نہیں جا رہا تھا ، اسی جماعت میں ہوں یا پھر گھر جاوں گا ۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی پر الزام ہوتو تفتیش کاحصہ بننا چاہیےنوازشریف کی نااہلی کاکوئی جواز نہیں بنتاتھا،وہ عدالت کی اجازت کے بعد باہرگئے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں الیکشن آپ کو کوئی حل نہیں دے گا،الیکشن نہ ہونا اس سے بھی بڑی خرابی ہے،اس وقت تمام اسٹیک ہولڈرز کو بیٹھنے کی ضرورت ہے۔

مزید ہا کہ ملک کاصدر معاملات کے حل کیلئے اہم رول اداکرسکتا ہے،بدقسمتی سے وہ بھی ایک فریق بن گیا ہے۔صدر سب اسٹیک ہولڈرز کو بلائے اور ملک کاایک ایجنڈا طے کریں۔


متعلقہ خبریں