12 سالہ بچے نے پانچ ڈگریوں کے ساتھ گریجویشن مکمل کر لی

12 سالہ بچے نے پانچ ڈگریوں کے ساتھ گریجویشن مکمل کر لی

کیلیفورنیا: امریکہ میں ایک 12 سالہ بچے کلوویس ہیونگ نے پانچ ڈگریوں کے ساتھ گریجویشن مکمل کر کے نہ صرف سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے بلکہ کالج کے سب سے کم عمر ترین گریجویٹ کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا ہے۔

طالبعلم کو 90 لاکھ ڈالر اسکالر شپ کی پیشکش

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ کارنامہ کیلیفورنیا کے Fullerton کالج کے 12 سالہ طالبعلم کلوویس ہیونگ نے انجام دیا ہے جب کہ اس سے قبل یہ اعزاز ایک 13 سالہ بچے کے پاس تھا جو اسے 2020 میں ملا تھا۔

کلوویس ہیونگ کے متعلق میڈیا رپورٹس کے تحت اس نے 9 سال کی عمر میں اسکول جانا چھوڑ دیا تھا کیونکہ وہاں اس کی ذہنی تسلی و تشفی نہیں ہوتی تھی۔

بھوکا طالبعلم قیمتی فن پارہ کھا گیا

ہیونگ کی والدہ سونگ چوئی کے مطابق ان کا بیٹا بہت زیادہ سمجھدار اور باشعور ہے، نئی چیزوں کو جاننے کا تجسس رکھتا ہے جب کہ روایتی اسکول اس کو مطمئن نہیں کر پا رہے تھے لہذا کالج ہی اس کے لیے بہترین انتخاب تھا۔

ہیونگ کو کالج میں خصوصی طور پر داخلہ دیا گیا تھا جہاں ابتدا میں اسے مشکلات کا سامنا ہوا لیکن پھر اس نے زیادہ کلاسیں لینا شروع کیں جب کہ اساتذہ اور ساتھی طلبہ کا رویہ بھی بہت اچھا تھا حالانکہ وہ بہت چھوٹا تھا۔

بھارت: ایک سال کے دوران 12 ہزار سے زائد طالبعلموں کی خود کشیاں

میڈیا کے مطابق ہیونگ نے کہا کہ میں سوالات کے جوابات جاننے کے لیے بڑے طالبعلموں سے پوچھتا تھا جب کہ وہ  اپنے سوالات کے لیے مجھ سے رابطہ کرتے تھے اور مجھے چھوٹا بھائی سمجھتے تھے۔

مدرسے میں استاد کا طالبعلم پر تشدد: 4 سالہ بچے کی آنکھ ضائع ہو گئی

رپورٹس کے مطابق 20 مئی کو ہیونگ نے دیگر 900 طالبعلموں کے ساتھ گریجویشن مکمل کی اور اسے ہسٹری، سوشل سائنسز، سوشل Behavior اینڈ سیلف ڈویلپمنٹ، آرٹس اینڈ ہیومین ایکسپریشن اور سائنس اینڈ Mathematics میں پانچ ایسوسی ایٹ آرٹس ڈگریاں دی گئیں۔

پہاڑہ یاد نہ ہونے پر کمسن طالبعلم کو خوفناک سزا، لوگوں کے دل دہل گئے

میڈیا کے مطابق ہیونگ کو توقع ہے کہ وہ صرف 16 سال کی عمر میں پائلٹ کا لائسنس بھی حاصل کر لے گا، اسے ایرو اسپیس کے شعبے میں دلچسپی ہے۔


متعلقہ خبریں