پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں بڑی کمی ریکارڈ

petrol

رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران مجموعی طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 17.96 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق جولائی تا اپریل (23-2022) کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی کل درآمدات 13,974.610 ملین ڈالر رہیں جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 17,033.574 ملین ڈالر کی درآمدات تھیں۔ پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد 28.07 فیصد کم ہوئی، جو کہ گزشتہ سال 8,549.224 ملین ڈالر تھی۔

غریب صارفین کیلئے پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی سکیم پر عملدرآمد روک دیا گیا

رپورٹ کے مطابق مائع قدرتی گیس کی درآمدات میں 16.06 فیصد کی کمی ہوئی اور گزشتہ سال 3,705.959 ملین ڈالر سے کم ہو کر اس سال 3,110.836 ملین ڈالر رہ گئی۔

دوسری جانب جن مصنوعات میں مثبت نمو دیکھنے میں آئی ان میں مائع پیٹرولیم گیس شامل ہے جس کی درآمدات میں 3.53 فیصد اضافہ ہوا جو کہ گزشتہ سال 556.962 ملین ڈالر سے بڑھ کر 576.618 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ۔

پٹرول 12 روپے ، ڈیزل 30 روپے فی لٹر سستا

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے اسی مہینوں کے مقابلے میں اپریل 2023 کے مہینے کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 59.91 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق، ماہ بہ ماہ کی بنیاد پر، اپریل 2023 کے دوران ملک میں پیٹرولیم کی درآمدات میں بھی 26.11 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔


متعلقہ خبریں