تحریک انصاف کے سابق رہنما فیاض الحسن چوہان نے ہم نیوزکے پروگرام صبح سے آگے میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں سمجھ گیا تھاکہ پاکستان کو خانہ جنگی کی طر ف دھکیلا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں عمران خان کو علم ہے کہ میں نے ہمیشہ اصول کی سیاست کی،مجھے زوم میٹنگ میں کبھی بھی بولنے کا موقع نہیں دیاجاتاتھا،میں نے پاکستان کا جھنڈا اٹھایا اور ملک کا نعرہ بلند کیا۔
موجودہ صورتحال عالمی ایجنڈے کا نتیجہ ہے،فوج نے ملک کو متحد رکھا ہے جس کے خلاف ایجنڈے پر عمل کیاجارہاہے،فوج پورے ملک کو متحد رکھنے کا واحد ادارہ ہے،منصوبہ بنایا گیاہے کہ فوج اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنی ہے۔
عدالتوں نے ریلیف کا بازار گرم کررکھا ہے،کوئی عمران خان کوچھیڑ نہیں سکتا،سوشل میڈیا پر میرے خلاف طوفان بدتمیزی کاسلسلہ جاری ہے،پی ڈی ایم کے خلاف میری تحریک جاری رہے گی۔
فیاض الحسن چوہان نے بھی پی ٹی آئی چھوڑ دی
یہ بات واضح ہے کہ الیکشن نہیں ہوں گے، جن جن کو فوج سے دھچکا لگا ہوا تھا، انہیں واپس لا کراقتدار دے دیا گیا، ان کا کہنا تھاکہ آئندہ کچھ روز میں اسدعمر،پرویز الہٰی سے ملاقات کروں گا، فیاض الحسن چوہان
2018میں میرا ٹکٹ کہاں سے فائنل ہواتھا،سب کوعلم ہے۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ میرے خاندان کے 4افراد کو گرفتار کیاگیا،میرے گھر میں توڑ پھوڑ کی گئی،جیل میں علی محمد خان سمیت دیگر رہنما بہت پریشان ہیں،فیاض الحسن چوہان کا ہم نیوز کے پروگرام میں کہنا تھا کہ میرے عزیزوں نے کہا 7سال میں عمران خان نے آپ کو نہیں پوچھا۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ نئی جماعت آئے گی،شاہ محمود قریشی میں صلاحیت ہوئی تو لیڈ کریں گے،نئی جماعت میں کچھ ماہ لگیں گے،کچھ روزمیں اہم ملاقاتیں کریں گے۔