وزیر مملکت مصدق ملک نے بتایا ہے کہ روس سے تیل لے کر تیل بردار بحری جہاز اگلے تین ہفتوں میں پاکستان پہنچے گا۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ روس سے چلنے والا کارگو 26 روز میں کراچی پورٹ تک پہنچتا ہے۔
مصدق ملک نے مزید کہا کہ روسی کارگو کے پاکستان پہنچنے کی حتمی تاریخ نہیں دی جا سکتی اور نہ ہی فی الحال روسی تیل کی قیمت کے بارے میں بتایا جا سکتا ہے۔
انڈپینڈنٹ اردو سے وزیر مملکت پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ معاہدے کے مطابق روس اور پاکستان تیل کی قیمت کو خفیہ رکھنے کے پابند ہیں۔
پاکستان اور روس مابین اقتصادی تعاون بڑھانے کے معاہدے پر دستخط
توانائی کے شعبے سے وابستہ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان اور روس کو تیل کی قیمت کو بتانا ہوگا اسے خفیہ نہیں رکھا جا سکتا ورنہ پاکستان کو امریکی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
وزارت پیٹرولیم نے روسی تیل کو پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کے ذریعے صاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔