نسوار کی نئی قیمت مسترد، ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ میں رٹ دائر کرنے کا اعلان

نسوار کی نئی قیمت مسترد، ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ میں رٹ دائر کرنے کا اعلان

پشاور: انجمن تاجران بنوں  نے نسوار کی نئی قیمت کو مسترد کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ میں نسوار کی قیمت کے خلاف رٹ دائر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

عازمین حج خبردار، سعودی حکومت کا نسوار کیخلاف سخت حکم

مؤقر ویب سائٹ کے مطابق انجمن تاجران بنوں کے رہنما بنگش نے اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ نسوار کی خود ساختہ قیمت بڑھنے والے دکانداروں کو سیل کیا جائے۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں کہا کہ لوگ پہلے ہی مہنگائی سے پریشان ہیں، اب ان کو نسوار کی قیمت بھی زیادہ دینا پڑے گی۔

بنوں، لکی مروت، وانا اور جنوبی اضلاع میں تمباکو ڈیلروں کے ساتھ معاہدے کے بعد نسوار کی قیمت 20 روپے سے بڑھا کر 30 روپے دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ آخری دفعہ نسوار کی قیمت اکتوبر 2021 میں بڑھا کر 20 روپے فی پوڑی کی گئی تھی۔ مقامی ڈیلروں نے تمباکو پر ٹیکس لگنے کے بعد حکومت سے قیمتوں پر نظرثانی کی اپیل کی تھی جس پر انتظامیہ نے پیش کردہ تجویز مسترد کر دی تھی۔

انتظامیہ کے ساتھ متعدد بار مذاکرات کی ناکامی کے بعد تمباکو ڈیلروں اور نسوار فروشوں نے آپس میں ایک معاہدہ کیا جس کے تحت نسوار کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کر کے 20 روپے کی پوڑی 30 روپے کی کر دی گئی۔

امریکی اور نیٹو افواج کو نسوار یاد آرہی ہے؟

اس ضمن میں ہونے والے معاہدے پر ضلع بنوں، لکی مروت، ٹانک، وانا، میرعلی، کوہاٹ اور جنوبی اضلاع کے دیگر بازاروں کے نسوار فروشوں نے دستخط بھی کیے ہیں۔

بنوں کے نسوار فروش مکمل شاہ نے اس حوالے سے کہا مہنگائی بڑھ گئی ہے، تمباکو پر لگنے والے ٹیکس کی وجہ سے ہمیں فائدے کے بجائے نقصان ہو رہا ہے، کیمیکل کا ریٹ، جلی کی قیمت بڑھ چکی ہے اور مزدوروں کی دیہاڑی میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

مکمل شاہ کے مطابق  بازار میں 20 روپے کی پوڑی بھی دستیاب ہے لیکن اس میں ڈالی جانے والی نسوار کا وزن کم کر دیا گیا ہے۔

نسوار ساتھ رکھ کر فضائی سفر کرنا جرم قرار

اردو نیوز کے مطابق تاجروں نے معاہدے کے بعد نیا نرخ نامہ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق فی کلو نسوار 350 روپے، آدھا کلو 180 روپے اور پاؤ 90 روپے میں دستیاب ہو گی۔


متعلقہ خبریں