کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں موجود سابق وزیراعظم عمران خان کے نام سے منسوب ‘عمران خان کرکٹ گراؤنڈ’ کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیل کردیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ کی طرف سے گزشتہ روز کارروائی کرتے ہوئے عمران خان کرکٹ گراؤنڈ کے باہر تالا لگا دیا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق نوٹس دینے کے باوجود گراؤنڈ میں سیاسی جماعت کی سرگرمیاں جاری تھیں۔ کارروائی کرکے گراؤنڈ کا قبضہ چھڑوا کر ضلعی انتظامیہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما کا ریسٹورنٹ سیل
اس حوالے سے ایڈمنسٹریٹر ضلع شرقی شکیل احمد نے کہا ہے کہ گراؤنڈ کا نام، تختی سب ہٹا کر یہاں ضلعی انتظامیہ کا بورڈ لگایا جائے گا۔ 2 سال سے اس گراؤنڈ میں سیاسی جماعت کی کمرشل سرگرمیاں جاری تھیں۔ نوٹس کے باوجود پارک خالی نہیں کیا گیا
دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان نے اس کارروائی کو سندھ حکومت کی جانب سے انتقامی کارروائی قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے رہنماؤں کے ذاتی کاروبار اور اب عوامی املاک کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔
کرایوں میں حیرت انگیز کمی ، معروف اماراتی ائیر لائن نے سمر سیل لگا دی
ترجمان پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ اس گراؤنڈ کو ختم کرنے کی وجہ یہ ہے کہ یہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے نام سے منسوب ہے۔ حکومت املاک کو نقصان پہنچا سکتی ہے لیکن عوام کے دلوں سے عمران خان کو نکالنا ممکن نہیں۔
خیال رہے کہ عمران خان کرکٹ گراؤنڈ میں کرکٹ اکیڈمی بھی موجود تھی جہاں مختلف کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد بھی کیا جاتا تھا۔