مراد سعید کے گھر پر پولیس کا چھاپہ، ویڈیو سامنے آگئی


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مراد سعید کے اسلام آباد میں موجود گھر پر پولیس اور ایلیٹ فورس کی جانب سے چھاپا مارا گیا۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مراد سعید کے اکاؤنٹ سے جاری کردہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں پولیس کو ان کے گھر پر چھاپہ مارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ پولیس اہلکار دروازہ پھلانگ کر گھر میں داخل ہوتے ہیں۔

عمران خان کے بعد مراد سعید مقبول ترین رہنما قرار

سی سی ٹی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار گھر میں داخل ہونے کے کچھ ہی دیر بعد واپس روانہ ہوجاتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مراد سعید چھاپے کے وقت گھر میں موجود نہیں تھے۔

اس حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے مراد سعید نے لکھا کہ “میں نے امن کی بات کی ہے، خطاوار ہوں اپنے لوگوں کو کسی کی آگ میں جھونکنے نہیں دینا چاہتا۔ مسلح دھاوا تو بنتا ہے”۔

میری جان کو خطرہ ہے، مراد سعید کاصدر مملکت کو خط

پی ٹی آئی رہنما نے مزید لکھا کہ “مجھ ہی پر تو تمہارا بندوق تاننا بنتا ہے۔ ملک کی حمیت پر سودے بازی نہیں کی، قوم کی غیرت کو گروی نہیں رکھا۔ ہماری چادر چار دیواری روندنا تو بنتا ہے”۔


متعلقہ خبریں