ایشیا کپ سے متعلق نجم سیٹھی کا اہم بیان


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ایشیا کپ سے متعلق فیصلہ ایک دو روز میں متوقع ہے۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ایشیاکپ کے لیے دوسرا ہائبرڈ ماڈل پیش کردیا ہے جس کے تحت پاکستان میں ٹورنامنٹ کے 5 میچزلازمی کرانا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر 5 میچز پاکستان میں نہیں ہوتے تو پھر ہمارا واضح پیغام موجود ہے،ایسا نہیں ہوسکتا سارے کے سارےمیچز باہر ہوں، ہائبرڈ ماڈل پر عمل کرنا ہوگا۔

ایشیا کپ، پاکستان کی کوششیں رنگ لانے لگیں، بھارت کو بڑا سرپرائز

مزید کہا کہ بھارت کا معاملہ آتا ہے تو ہمیں بھی بی سی سی آئی کی طرح حکومت سے اجازت لینی پڑتی ہے، 2016 میں بھی ہم نےحکومت کی اجازت کے بعد ٹیم کو بھیجا تھا،حکومت کہے گی کہ سیکیورٹی ایشو ہے تو پھر ہائبرڈ ماڈل کو دیکھنا ہو گا۔


متعلقہ خبریں