بجٹ، حکومت کا سپر ٹیکس جاری رکھنے کا فیصلہ

بجٹ مسترد، روپے کی قدر 40 فیصد گرادی گئی: اپوزیشن اعلامیہ

حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سالانہ 15 کروڑ یا اس سے زائد آمدنی والی صنعتوں اور افراد پر سُپر ٹیکس جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ذرائع کے مطابق اگلے مالی سال کے دوران 15کروڑ آمدن والوں پر 1 فیصد سُپر ٹیکس عائد رہے گا جبکہ 20 کروڑ آمدن پر 2 فیصد سُپر ٹیکس عائد ہوگا۔

ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق اگلے مالی سال کے دوران 25 کروڑ سالانہ آمدن پر 3 فیصد اور 30 کروڑ آمدن پر 5 فیصد سُپر ٹیکس عائد ہوگا۔

سپر ٹیکس معیشت پر بڑا حملہ، صنعتیں تباہ اور فیکٹریوں کو تالے لگ جائیں گے، شیخ رشید

ذرائع کے مطابق اگلے مالی سال کے دوران 30 کروڑ سے زائد آمدن پر 10 فیصد سُپر ٹیکس عائد ہوگا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ گاڑیوں، مشروبات، کیمیکل، فرٹیلائزر، اسٹیل اور سیمنٹ سیکٹر پر سُپر ٹیکس عائد ہوگا۔


متعلقہ خبریں