تحریک لبیک کا پھر سڑکوں پر نکلنے کا اعلان


لاہور: تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے ایک بار پھر سڑکوں پر آنے کا اعلان کر دیا۔

تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی نے 22 مئی کو پاکستان بچاؤ مارچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 9 مئی کو جو کچھ کیا اس کی مخالفت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک پہلے بھی مہنگائی کے خلاف احتجاج کر چکی ہے جبکہ ہم سیاسی اور ذاتی انتقام کے خلاف ہیں اور 9 مئی کو خواتین کے ساتھ جو سلوک کیا گیا اس کی مذمت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی خاتون کی تصویر جعلی نکلی

سعد رضوی نے کہا کہ پاکستان کو اندرونی خطرات کا سامنا ہے اور سیاست کے لیے پاکستان کا نقصان نہ کیا جائے۔ ٹی ایل پی کو کمزور کرنے کی ہر کوشش ناکام بنائیں گے۔

انہوں ںے کہا کہ 9 مئی واقعہ کے ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہیئے جبکہ ہم چاہتے ہیں الیکشن ایک ساتھ مقررہ وقت پر ہوں۔ تحریک لبیک پاکستان آئین کے ساتھ کھڑی ہے اور ہم فوجی عدالتوں کی مخالفت کرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں