کراچی: ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید کمی واقع ہو گئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ سے متعلق تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 5 کروڑ 29 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ، نئی قیمت جانیے
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 12 مئی تک 9.93 ارب ڈالر رہے اور اسٹیٹ بینک کے ذخائر 7.15 کروڑ ڈالر کم ہو کر 4.31 ارب ڈالر رہے۔ کمرشل بینکوں کے ذخائر 1.86 کروڑ ڈالر اضافے سے 5.62 ارب ڈالر رہے۔