400 پولیس اہلکار زمان پارک بھیجنے کا فیصلہ


لاہور: پنجاب حکومت نے کمشنر لاہور کے ہمراہ 400 پولیس اہلکاروں کو زمان پارک بھیجنے کا فیصلہ کر لیا۔

نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پنجاب حکومت نے کمشنر لاہور کو زمان پارک بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور جمعہ کے بعد وفد چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات کرنے کے لیے زمان پارک جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان سے وقت لینے کے بعد جمعہ کو کمشنر لاہور کی سربراہی میں وفد زمان پارک جائے گا اور کم ازکم 400 پولیس اہلکار ان کے ہمراہ ہوں گے۔ زمان پارک میں کیمروں کی موجودگی میں تلاشی لی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرنی چاہیے، صدر مملکت

عامر میر نے کہا کہ زمان پارک میں 4 نہیں بلکہ 40 شرپسند افراد موجود ہیں اور کچھ لوگوں نے زمان پارک سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم ان میں سے 8 پکڑے گئے۔ زمان پارک کے ساتھ موجود گھروں میں بھی کچھ لوگوں کی موجودگی کی اطلاعات ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ الٹی میٹم دینے کے بعد لوگ زمان پارک سے فرار ہونے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ پنجاب حکومت کا فی الحال عمران خان کو گرفتار کرنے کا ارادہ نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں