نور جہاں کی موت بلڈ پیراسائٹ بیماری سے ہوئی، پوسٹ مارٹم رپورٹ


کراچی کے چڑیا گھر میں انتقال کر جانے والی ہتھنی نور جہاں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی۔

جانوروں کی بین الاقوامی تنظیم فورپاز ٹیم کی جانب سے ہتھنی نور جہاں کا پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ پوسٹ مارٹم کیلئے ہتھنی کے اعضاء کے نمونے ٹیسٹ کیلئے لاہور لیبارٹری بھیجے گئے تھے۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ہتھنی نور جہاں کی موت بلڈ پیراسائٹ بیماری سے ہوئی جو ایک خاص قسم کی مکھی کے کاٹنے سے ہوتی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہتھنی نور جہاں اس بیماری کے علاوہ ہیموٹوما کے مرض کا بھی شکار تھی۔

کراچی کے چڑیا گھر میں ہتھنیوں کے دانتوں کی سرجری

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی کے چڑیا گھر میں موجود بیمار ہتھنی نور جہاں بیماری کے باعث دم توڑ گئی تھی۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمان کے مطابق ہتھنی نور جہاں بخار میں مبتلا تھی جسے بچانے کیلئے تمام کوششیں کی گئیں۔


متعلقہ خبریں