پی سی بی نے ورلڈکپ کیلئے بھارت جانے کی کیا شرط رکھ دی ؟

پی سی بی (PCB)

پاکستان کرکٹ بورڈ میں جاری مختلف منصوبے روک دیئے گئے


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھارت جانے کے لیے مشروط آمادگی ظاہر کر دی۔

پی سی بی مینجنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اگر بھارتی بورڈ ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایشیا کپ کے میچز پاکستان کے ساتھ نیوٹرل وینو پر کھیلے اور 2025 میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پاکستان آ کر کھیلنے کی یقین دہانی کرائے تو پاکستانی ٹیم ورلڈکپ کھیلنے بھارت جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ کے میچز سے حاصل ہونے والی گیٹ منی پاکستان کو ملے گی اس لیے ہم ایونٹ وہاں کرانے کے حق میں ہیں جہاں پاک بھارت میچز سے زیادہ رقم اکٹھی ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: نجم سیٹھی پھر رمیز راجہ کے نشانے پر

نجم سیٹھی نے کہا کہ ہائبرڈ ماڈل کے تحت پاکستان میں 5 اور نیوٹرل مقام پر 8 میچز ہوں گے، اب اگر بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ ہائبرڈ ماڈل قبول کرتے ہیں تو پھر نیوٹرل وینو پر بات چیت شروع ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ میزبان ملک ہونے کے ناطے نیوٹرل وینو کا انتخاب ہمارا حق ہے اور ہم تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل بیٹھ کر کسی ایک وینو کا فیصلہ کرنے کو تیار ہیں البتہ متحدہ عرب امارات اور لندن بہترین آپشنز ہیں۔


متعلقہ خبریں