علی زیدی اور فردوس شمیم نقوی کہاں گئے ؟


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی زیدی اور فردوس شمیم نقوی کو اندرون سندھ کی جیلوں میں منتقل کر دیا گیا۔

پی ٹی آئی سندھ کے صدر اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی کو کراچی سے جیکب آباد جیل منتقل کر دیا گیا۔

محکمہ داخلہ سندھ نے 2 روز قبل علی زیدی کو طبیعت ناسازی کے باعث گھر کو سب جیل قرار دے کر انہیں گھر منتقل کر دیا تھا تاہم گزشتہ روز اچانک ان کے گھر کو سب جیل قرار دینے کے احکامات منسوخ کر دیئے گئے اور جیکب آباد جیل منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم اہم ملک کے صدر سے ملاقات، منصوبوں کا افتتاح کریں گے

دوسری جابب پی ٹی آئی سندھ کے رہنما اور سندھ اسمبلی کے سابق اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی کو کراچی سینٹرل جیل سے سکھر جیل منتقل کر دیا گیا۔

فردوس شمیم نقوی کی بھی طبیعت ناساز تھی جس کے بارے میں ان کی اہلیہ اور بیٹے کا کہنا تھا کہ فردوس شمیم کینسر کے مریض ہیں اور وہ نارمل کھانا بھی نہیں کھا سکتے۔


متعلقہ خبریں