فوج سے متعلق لطیفہ سنانے پر 60 کروڑ روپے سے زائد جرمانہ


بیجنگ: چین کے معروف اسٹیج کامیڈین کو فوج پر لطیفہ سنانے پر تقریبا 60 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین کے معروف کامیڈین لی ہاؤشی نے ایک اسٹیج پرفارمنس کے دوران مجمع کو ہنسانے کے لیے لطیفہ سنایا جو فوج سے متعلق تھا جبکہ پیپلز آرمی کے نعرے کا بھی استعمال کیا گیا۔

کامیڈین کی جانب سے سنائے گئے لطیفے کو ملکی وقار اور قومی سلامتی کا مذاق سمجھا گیا جس پر سخت ایکشن لیتے ہوئے لی ہاؤشی پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پولنگ سے قبل انتقال کر جانے والی خاتون الیکشن میں کامیاب

کمپنی نے ملکی قوانین کا احترام کرتے ہوئے مذکورہ جرمانے کو قبول کر لیا اور غلطی تسلیم کرتے ہوئے لی ہاؤشی کے ساتھ کیا گیا کنٹریکٹ منسوخ کر دیا گیا۔


متعلقہ خبریں