“موچا” نے تباہی مچا دی، 40 افراد ہلاک


سمندری طوفان “موچا” نے میانمار میں تباہی مچا دی۔ طوفان کے باعث 40 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سمندری طوفان “موچا” کو موجودہ صدی کا خطے میں لینڈفال کرنے والا سب سے مضبوط طوفانوں میں سے ایک کہا جا رہا ہے جس میں 209 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں۔

میانمار کی ریاست رخائن، وسطی میانمار، ساگانگ اور میگ وے کے علاقوں میں طوفان نے زیادہ تباہ مچائی اور زیادہ تر اموات بھی انہیں علاقوں سے رپورٹ ہوئیں تاہم حکام کے مطابق اموات کی تعداد کہیں زیادہ ہو سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اہم یورپی ملک کے چیف جسٹس گرفتار

“موچا” کے باعث سینکڑوں گھر اور مہاجرین کیمپس تباہ ہو گئے جبکہ مواصلاتی نظام بھی بری طرح سے متاثر ہوا ہے۔ ریسکیو کے مطابق متعدد افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام بھی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فیکٹری میں دھماکہ، 9 افراد ہلاک

سائنسدانوں کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے یہ طوفان زیادہ مضبوط اور بار بار آئے ہیں۔


متعلقہ خبریں