پولنگ سے قبل انتقال کر جانے والی خاتون الیکشن میں کامیاب

By Election

نئی دہلی: بھارت میں پولنگ سے قبل انتقال کر جانے والی خاتون مسلم امیدوار نے الیکشن میں کامیابی حاصل کر لی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش میں بلدیاتی امیدوار 30 سالہ آسیہ بی بی پولنگ سے 12 روز قبل انتقال کر گئیں لیکن اس کے باوجود انہوں نے انتخابات میں میدان مار لیا۔

مسلم امیدوار آسیہ بی بی نے 44 فیصد ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی۔ ووٹرز نے ان سے کیا گیا اپنا وعدہ پورا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اہم یورپی ملک کے چیف جسٹس گرفتار

آسیہ بی بی پھپپھڑوں اور پیٹ کے انفیکشن میں مبتلا تھیں اور مسلم امیدوار کے طور پر انتخابی میدان میں اتریں تھیں تاہم ووٹنگ سے 12 روز قبل وہ انتقال کر گئیں۔

الیکشن کمیشن کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ مرحومہ کے شوہر نے خاتون امیدوار کے انتقال کی اطلاع کر دی تھی تاہم بیلٹ پیپرز چھپ چکے تھے اور فہرست سے نام ہٹانا ممکن نہیں تھا۔


متعلقہ خبریں