واشنگٹن: امریکہ محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ احتجاج تشدد کے بغیر اور گرفتاریاں قانون کے مطابق ہونی چاہیئیں۔
پاکستان میں احتجاج اور گرفتاریوں پر امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کسی ایک سیاسی امیدوار یا جماعت پر پوزیشن نہیں رکھتے تاہم ہم یقین رکھتے ہیں کہ احتجاج تشدد کے بغیر ہونا چاہیئے جس سے سرکاری ملازمین یا املاک کو نقصان نہ پہنچے۔
انہوں نے کہا کہ گرفتاریاں قانون کے مطابق ہونی چاہیئیں، مضبوط، مستحکم اور خوشحال پاکستان پاک امریکہ تعلقات کے لیے اہم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہاسٹل میں آگ لگنے سے 10 افراد ہلاک
ویدانت پٹیل نے کہا کہ احتجاج تشدد کے بغیر اور گرفتاریاں قانون کے مطابق ہونی چاہیئیں۔